NPG Media

یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے آئندہ 15 روز کے لیے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے جس کے مطابق پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی رو پے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal