NPG Media

پاکستان سپورٹس کمپلیکس کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 4 دن کیلئے بند کردیاگیا

 

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)کورنا وائرس کے پھیلائو میں تیزی کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس کو4 دن کیلئے بند کردیاگیا۔

پاکستان میں کورنا کے بڑھتے ہوئے کیسز اورچند دن پہلے وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس  بورڈ کے ملازمین میں کرونا وائرس پایا گیاجس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی تمام سہولیات جس میں جم ، فٹ بال ، بیڈمنٹن، ٹینس، سکواش کورٹس وغیرہ بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے دفتری کام سر انجام دیں گے اور کوئی بھی ملازمین آئوٹ سٹیشن بغیر اجازت چھٹی لیئے نہیں جا سکتا۔

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اب پی سی بی کیلئے پی ایس ایل کا انعقاد بھی مشکل ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کا انعقاد مئی کے آخر میں اور جون کے شروع میں کرانے پر غور کر رہا ہے لیکن اگر کورونا کی یہی صورتحال رہی تو پی ایس ایل کا دوبارہ انعقاد مشکل میں پڑ جائے گا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں منقتل کر دیے جائیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal