NPG Media

فیس بک، گوگل انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کیلئے زیر سمندر کیبل بچھائے گی

نیو یارک : فیس بک اور گوگل نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کی ٹھان لی ، اس حوالے سے ٹیکنالوجی کمپنی جنوب مشرقی ایشیاء میں انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے جلد زیر سمندر کیبل کا جال بچھائے گی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ان منصوبوں میں سنگاپور ، انڈونیشیا اور شمالی امریکا کو گوگل اور علاقائی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے دو نئے زیر سمندر کیبلز تیار کی جائے گی تاکہ ان ممالک کو انٹر نیٹ کی تیز ترین فراہمی دی جا سکے ۔

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ایکو اور بائفر وسٹ نامی یہ پہلی دو کیبلیں ہوں گی جو انٹر نیٹ کو مزید 70 فیصد تک تیز کریں گی ، یہ منصوبہ 2023 تک مکمل کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک جلد پاکستان میں ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کرنے والا ہے ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ فیس بک کی سنگاپور میں موجود ٹیم سے رابطہ کیا ہے اور وہ پاکستان میں مختلف منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں مواد کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کرنے سمیت دیگر منصوبے بھی شروع کرے گا جبکہ جلد ہی پاکستان میں فیس بک کا دفتر بھی قائم کردیا جائے گا ۔

دوسری جانب فیس بک انتظامیہ سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ان کا پاکستان میں دفتر قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک پاکستان میں فوری طور پر ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کے سلسلے شروع کیے جانے کے حوالے سے بھی کوئی موثر جواب سامنے نہیں آیا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal