NPG Media

پاکستانی ڈھول پرفارمنس کی انگلینڈ میں دھوم، تعلیمی نصاب میں شامل کرلیا

File Photo

لندن: (این پی جی میڈیا) پاکستان کے ڈھول اب انگلینڈ میں بھی دھوم مچانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستانی ڈھول پرفارمنسز کو انگلینڈ کے تعلیمی نصاب میں شامل کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق انگلینڈ نے میوزیکل تعلیم کے لیے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستان اور بھارت سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کرلیا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ نے بھارتی گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ سمیت متعدد گانوں کو اپنے نصاب میں شامل کیا ہے۔

برطانوی سکولوں کے نصاب میں جن بھارتی گانوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ’ منی بدنام ہوئی’ شامل ہے۔

اطلاعات ہیں کہ برطانوی حکومت کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے 26 مارچ کو تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم سے متعلق نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، بھارت، اسرائیل، روس، جاپان، مشرق وسطی، نائیجیریا اور زمبابوے سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کیا گیا ہے۔

برطانوی موسیقی کے نئے نصاب میں انگلینڈ کیمیوزیکل تنظیم دی ڈرم فاونڈیشن کے ارکان نے پاکستانی موسیقار کی ڈھول کی موسیقی کو نصاب کا حصہ بنایا ہے اور مذکورہ نصاب مختلف سطح کی تعلیم کے دوران پڑھایا جائے گا۔

برطانوی حکمران کا کہنا ہے کہ نصاب میں شامل موسیقی اور گانوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سنایا اور سکھایا جائے گا بلکہ انہیں ایسی ہی موسیقی تیار کرنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔

 

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal