NPG Media

حوثی باغیوں کےعدن ہوائی اڈے پرحملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوئے:اقوام متحدہ

Photo Credit: Arab News

عدن: (این پی جی میڈیا) اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے تحقیقات کی ہیں جس  سے پتہ چلا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے  30 دسمبر کو عدن ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا، جس میں کم سے کم 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ماہرین نے اپنی یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سامنے پیش کی ہے۔ لیکن اطلاعات ہیں کہ روس نے یہ رپورٹ جاری کرنے سے فی الحال روک دیا ہے۔

سفارت کاروں نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے عدن ہوائی اڈے پر دو مقامات سے میزائل داغے ہیں جس میں انہوں نے 22 افراد کو موت کی نیند سلایا ہے۔

جبکہ دوسری جانب حوثی باغیوں نے ان الزامات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئی ہیں جب نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور اقوام متحدہ نے حوثی باغیون پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ جنگ بندی کریں۔

سعودی عرب اور یمنی حکومت نے اس اقدام کی توثیق کی ہے لیکن حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس پر متفق نہیں ہیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal