NPG Media

جرمنی خانہ جنگی میں مبتلا شام کو اضافی امداد دے گا

برلن: جرمنی نے خانہ جنگی میں مبتلا شام کے متاثرہ افراد کے لیے اضافی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی نے جنگ زدہ ملک کے لیے ایک ”خاطر خواہ” رقم مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ برس جرمنی نے شام کے لیے ایک ارب 88 کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر امدادی رقم جاری کی تھی اور حالیہ سال بھی جرمی شام کے لیے مزید امداد کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال شام کو مجموعی طور پر تقریبا ًسات ارب ڈالر کی امدادی رقم دی گئی تھی جس میں سے ایک اعشاریہ سا ارب یورو کی امداد جرمنی کی جانب سے دی گئی تھی۔ اس امداد کا بڑا حصہ غذائی اشیا، ادویات اور بچوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔

 شام کے لیے امداد اکٹھی کرنے سے متعلق آج ہونے والی ایک روزہ ڈونر کانفرنس میں دنیا بھر سے 60 ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal