NPG Media

انٹربینک میں امریکی ڈالر21 ماہ کی کم ترین سطح پر، 74 پیسے گر گیا

فوٹو:فائل

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر74 پیسے گراوٹ کے بعد 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی روپے کی امریکی ڈالرکے مقابلے اونچی پرواز، 74 پیسے کمی سے امریکی کرنسی 153 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگی۔

ڈالر کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی، 55 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 04 پیسے پر فروخت ہوا۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی مضبوطی جہاں ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کا سبب بنے گی وہاں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی آئے گی۔ آئندہ دو ماہ کے اندر روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 145 روپے کی سطح تک گرنے کے امکانات بھی ظاہر کئے گئے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal