NPG Media

ٹرمپ نے بطور45 ویں امریکی صدر ویب سائٹ لانچ کردی

File Photo

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن سے شکست کے بعد بطور 45 ویں صدر کی ویب سائٹ کا اجرا کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے گذشتہ روز امریکہ کے 45 ویں صدر کی ویب سائٹ کے اجراء کا اعلان کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق اس ویب سائٹ کا مقصد حامیوں کو تقریبات میں شرکت کی درخواست کرنا ، اور دیگر تقریبات کی پیشگی اطلاع دینا ہے۔

45office.com نامی ویب سائٹ میں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے گزارے گئے وقت کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے جبکہ ان خلاصوں کے ساتھ دوسری جانب ایک پیج ہے  جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اپنے رائے دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئی ہیں جب سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے سارے اکاؤنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن نے ٹرمپ کو شکست دیکر صداری کرسی سنبھال لی ہے۔

جبکہ ٹرمپ نے بار بار اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور ووٹنگ میں فراڈ کیے جانے والے متعدد دعوے کیے ہیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal