NPG Media

صدر پیوٹن نے عالمی رہنماؤں کو بندر کہہ دیا

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ بندر نہیں کہ عالمی رہنماوں کی نقل کرتے ہوئے عوام کے سامنے کورونا کی ویکسین لگوائیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جب صدر پیوٹن سے سوال کیا گیا کہ انھوں نے عوام کے سامنے کورونا ویکسین کیوں نہیں لگوائی تو انھوں نے طنزیہ طور پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بندر نہیں ہیں جو دوسرے رہنماوں کی نقل کریں۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے ایک انٹرویو کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے دیگر عالمی رہنماوں کی طرح ٹیلی ویژن پر براہ راست ویکسین نہیں لگوائی۔ اس دوران انھوں نے بندر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں بندروں کی طرح کسی دوسری کی نقل کرنے سے قا صر ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے دیگر عالمی رہنماوں کی نقل کرتے ہوئے ٹیلی ویژن پر براہ راست ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal