NPG Media

کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا، عالمی ادارہ صحت

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس لیبارٹری سے پھیلنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے چین کے شہر ووہان کا دورہ کرنے کے بعد اپنے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چمگادڑ سے انسانوں کورونا وائرس کے  پھیلنے کے امکانات بہت کم پائے جاتے ہیں۔

ماضی میں امریکا اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کےحوالے سے کافی شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو چین کے صوبے ووہان میں پائی جانے والی لیبارٹری سے ہوا۔ اس دوران یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ یہ وائرس ووہان میں واقع جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں پہلی مرتبہ چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے بڑی تعداد کیں کیس رپورٹ کیے گئےتھے جس کے بعد اب  یہ وائرس اب عالمی وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal