NPG Media

ایران اور چین کی قربت نے پریشان کر رکھا ہے،صدر جوبائیڈن

بیجنگ: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران اور چین کی قربت نے کئی سال سے پریشان کر رکھا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چند روز قبل ایران اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر امریکی صدر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور چین کی قربت نے کئی سال سے پریشان کر رکھا ہے۔

 

صدر جوبائیڈن سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت نے کافی خدشات پیدا کر دئیے ہیں۔ تاہم صدر جوبائیڈن نے اس بات کو تفصیل سے بیان نہیں کیا جس سے بات مکمل واضح ہو سکے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اینتھنی بلنکن کی جانب سے دئیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور چین کے مابین پائے جانے والے تعلقات دشمنی میں بدل سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کچھ ایسے پہلو بھی پائے جاتے ہیں جن کے باعث دشمنی بڑھ سکتی ہے جبکہ دونوں مملاک کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal