NPG Media

امریکہ نے میانمار سے حکومت کی بحالی تک تجارتی تعلقات منقطع کردیئے

Photo Credit: Yahoo News India

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) امریکہ نے میانمار کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ہے اور نئی نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ  کی نئی منتخب حکومت نے میانمار سے تمام تجارتی رابطے بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک میانمار میں حکومت کی بحالی نہیں ہوتی تب تک تجارتی روابط بھی منقطع رہیں گے۔

زرائع کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے کیترین تائی نے کہا ہے کہ امریکہ منتخب حکومت کی واپسی تک 2013 کے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے کے تحت میانمار کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات کو فوری طور پر معطل کر رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز کا پرامن مظاہرین ، طلباء ، مزدوروں اور بچوں کے قتل نے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دنیا کے بارہ اہم ترین ممالک کے فوجی سربراہان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں میانمار میں اقتدار پر قابض فوج کی طرف سے طاقت کے پرتشدد استعمال اور سینکڑوں شہری ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔

جبکہ دوسری جاب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میانمار میں جاری فوج کی بغاوت اور کریک ڈاؤن میں اب تک کم سے کم 500 افراد موت کی وادی میں جاچکے ہیں۔

پچھلے دو مہینوں سے ہزاروں افراد نے برمی فوج  کے خلاف احتجاج کیا ہے۔جبکہ  اکثر واقعات کے مہلک نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

اسکے باجود متعدد افراد احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، میانمار کی جنوب مشرقی ریاست کیرن سے تعلق رکھنے والے تقریبا  3000 دیہاتی اتوار کے روز تھائی لینڈ فرار ہوگئے تھے۔ ایسا اس وقت ہوا جب فوج نے ایک نسلی گروہ کے زیر قبضہ علاقے پر فضائی حملے کیے ، اور اطلاعات ہیں کہ اس میں کافی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal