NPG Media

’دنگل گرل‘ فاطمہ ثنا شیخ کو بھی کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

تصویر بشکریہ فاطمہ ثنا شیخ انسٹاگرام

نئی دہلی:مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو بھی کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ فاطمہ ثنا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا سٹوری پر پوسٹ کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

فاطمہ شیخ مشہور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم سیریز ’عجیب داستان‘ میں نظر آئیں گی، جو رواں سال اپریل میں نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ترجمان نے اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

عامر خان کے ترجمان نے اداکار کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ بھی احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور، ایشوریہ رائے، ارجن کپور، ملائکہ اروڑا سمیت بالی وڈ کی نامور شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔


Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal