NPG Media

شمالی کوریا کی اقوام متحدہ پر چڑھائی، دوہرے معیار کے الزامات لگا دئیے

پیانگ یانگ: اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر تنقید کے نتیجے میں شمالی کوریا پر دوہرے معیار کے الزامات لگاتے ہوئے چڑھائی کردی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے چند روز قبل ایک نئے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا  جس کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے اپیل کی تھی کہ وہ شمالی کوریا پر پابندی لگائی جائے۔

امریکا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ شمالی کوریا کے اس میزائل ٹیسٹ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا پر نہ صرف پابندیاں لگائی جائیں بلکہ ان پر سختی سے عمل درآمد بھی کریا جائے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تنظیموں کے ڈائریکٹر جنرل جو چول سو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا بلایا گیا یہ اجلاس ہمارے خلاف کارروائی کے لیے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کا سختی سے جواب دیں گے۔

جو چول سو نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا یہ رویہ امریکی پالیسیوں کی پیداوار ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دوہرے معیار کا کھلا ثبوت ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal