NPG Media

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی آدھی رات کو سڑک پر دھلائی، ویڈیو وائرل ہوگئی

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار کی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آدھی رات کو لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو دو گروپ میں آدھی رات کو ہونے والی لڑائی کی ہے جس میں بالی ووڈ کے سپر سٹار اجے دیوگن کی پٹائی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے وقت اجے دیوگن نشے کی حالت میں تھے اور ان کا کار پارکنگ کے معاملے پر ایک شخص سے جھگڑا ہوگیا، آس پاس موجود لوگ بھی لڑائی کا حصہ بن گئے اور اجے دیوگن کی خوب دھلائی کرڈالی۔

حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ صاف دکھائی نہیں دے رہا کہ یہ واقعی اجے دیوگن ہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین ملتی جلتی شخصیت کے باعث اداکار کی پٹائی کا دعوی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اس کے عنوان میں لکھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ اجے دیوگن ہیں یا نہیں۔ صارفین کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے للت کمار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پھیل رہی ہے جس میں اجے دیوگن کے ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ویڈیو نئی دہلی میں واقعہ اندراگاندھی ایئرپورٹ کے پاس بنے ایروسٹی کی ہے جہاں گزشتہ رات پارکنگ کو لے کر دو گروپ کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ لڑائی اتنی بڑھ گئی کہ متعدد لوگ اس میں شامل ہوگئے اور ایک شخص کی مل کر دھلائی کرنے لگے۔

واضح رہے کہ تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس واقعے سے اجے دیوگن کا کوئی لینا دینا نہیں چونکہ اصل ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal