NPG Media

عالمی وبا کے وار، سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں شدید اضافہ ہونے لگا

ریاض: سعودی عرب میں ایک سال کے دوران طلاقوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی رپورٹ محکمہ شماریات نے جاری کردی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ نکاح رجسٹر ہوئے جبکہ اسی عرصے میں 57 ہزار طلاقیں بھی ہوچکیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاست میں گزشتہ برس سب سے زیادہ شادیاں اگست کے مہینے میں ہوئیں تاہم نکاح سب سے زیادہ نکاح الجوف میں رجسٹرڈ ہوئے اور سب سے زیادہ طلاقوں کی شرح بھی یہیں دیکھی گئی۔

سعودی عرب کے محکمہ شماریات کی جانب سے شئیر کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے دوران نکاح کی شرح آٹھ اعشاریہ نو فیصد بڑھی، اسی دوران طلاقوں کی شرح میں بھی 12 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ پایا گیا۔

محکمہ شماریات کے مطابق 2020 میں سعودی عرب میں ڈیڑھ لاکھ نکاح نامے رجسٹر کیے گئے جن کی تعداد 2019 کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ نو فیصد بڑھی ہے۔

دوسری جانب 2019 کے مقابلے میں 2020 کے دوران طلاقوں میں 12 اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 57 ہزار سے زیادہ طلاق نامے جاری کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علیحدگیوں میں حدود شمالیہ ریجن دوسرے، حائل تیسرے، ریاض چوتھے اور پانچویں نمبر پر مکہ مکرمہ ریجن رہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal