NPG Media

فیس بک نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے حوالے سے حکومتی دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا

کیلفورنیا: فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے پیسے کمانے کے طریقہ کار کو مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کمپنی انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویڈیوز اور دیگر مواد کے عوض کانٹنیٹ کریئٹرز کو پیسے دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کئی ممالک میں لوگوں کو ویڈیوز کے عوض پیسے فراہم کررہا ہے تاہم پاکستان میں تاحال عام کریئٹرز کے لیے ایسی سہولیات شروع نہیں کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے گزشتہ چند دن پہلے صارفین کو ایک منٹ کے دورانیے والی ویڈیوز سے پیسے کمانے کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ یوٹیوب اور گوگل اشتہارات پیسے کمانے کے منصوبے کے تحت مواد تیار کرنے والوں کو رقم مہیا کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے مشیر ضیاءاللہ بنگش نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک جلد پاکستان میں ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ پاکستان میں بھی شروع کرنے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ فیس بک کی سنگاپور میں موجود ٹیم سے رابطہ کیا ہے اور وہ پاکستان میں مختلف منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں مواد کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کرنے سمیت دیگر منصوبے بھی شروع کرے گا جبکہ جلد ہی پاکستان میں فیس بک کا دفتر بھی قائم کردیا جائے گا۔

دوسری جانب فیس بک انتظامیہ سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلحال اس وقت ان کا پاکستان میں دفتر قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک پاکستان میں فوری طور پر ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کے سلسلے شروع کیے جانے کے حوالے سے بھی کوئی موثر جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal