NPG Media

بھارتی کسانوں نے ہولی کا تہوار انوکھے انداز میں منا کر مودی کو پریشان کردیا

نیو دہلی: بھارتی کسانوں نے ہولی کے تہوار پر مودی سرکار سے شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے متنازعہ زرعی قانون کی کاپیاں نذر آتش کر دیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت سمیت پوری دنیا میں ہندو برادری نے ہولی کا تہوار منایا لیکن وزیراعظم مودی کے متنازعہ قانون سازی سے تنگ آئے کسانوں نے اس تہوار کو انوکھے انداز میں منایا ، انہوں نے خوشی کے اس موقعہ پر متنازعہ زرعی قانون کی کاپیاں جلا کر بی جے پی کی حکومت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ۔

اس سے قبل بھارتی کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 5 اپریل کو ملک بھر میں فوڈ کارپوریشنز کا گھیراؤ کریں گے ۔

واضح رہے کہ بھارتی کسانوں نے متنازعہ قوانین کی واپسی کیلئے ملک بھر میں 26 نومبر کو احتجاج شروع کیا تھا جو اب تک جاری ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک مودی سرکار اُن کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے متنازعہ قوانیں کا خاتمہ نہیں کر دیتی ۔

چار ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج نے حکومتی جماعت کی نیندیں حرام کر دیں ہیں ، حکومت نے کسانوں کے کچھ مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن وہ قوانین کو مستقل ختم کرنے کو تیار نہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal