NPG Media

ترکی نے رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں 4.1 ملین ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا

فائل فوٹو

انقرہ:ترکی نے رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں 27 ممالک کو 4.1 ملین ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی نے رواں سال جنوری اور فروری کے مہینوں میں 27 ممالک کے ہاتھ 1039 ٹن شہد فروخت کر کے 41 لاکھ 43 ہزار 579 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا ہے۔

جن ممالک کو سب سے زیادہ شہد برآمد کیا گیا ان میں 13 لاکھ 4 ہزار 114 ٹن کے ساتھ جرمنی پہلے، 11 لاکھ 48 ہزار 989 ٹن کے ساتھ امریکہ دوسرے اور 2 لاکھ 15 ہزار 537 ٹن کے ساتھ کویت تیسرے نمبر پر رہا۔

مشرقی بحیرہ اسود سے جنوری۔ فروری کے دوران برطانیہ، پاکستان، چین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کو کل 3 لاکھ 16 ہزار 277 ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal