NPG Media

میانمار میں فوج کی فائرنگ سے ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز

میانمار میں فوج کی فائرنگ سے ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ، اقوام متحدہ ، امریکا اور برطانیہ نے میانمار کی فوجی حکومت کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اقدام کو ہولناک قرار دے دیا ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ مظاہرین پر فوج کی فائرنگ سے صدمے میں ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ نے میانمار کی فوجی حکومت کے اقدام کو انتہائی تشویشنا ک قرار دیا ۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہے ، فوج شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے ۔

گزشتہ روز میانمار کی فوجی حکومت نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں کا نشانہ بنایا ، فائرنگ کے نتیجے میں 100 سے زائد مظاہرین ہلاک ہو گئے ۔

اس سے قبل میانمار میں جرنیلوں کی جانب سے ‘مسلح افواج کا دن’ منایا گیا اور وارننگ جاری کی گئی کہ باہر نکلنے پر ‘سر اور پیٹھ میں گولی’ لگ سکتی ہے ۔

فوج کے مخالف گروپ سی آر پی ایچ کے ترجمان نے کہا کہ ‘آج کا دن مسلح افواج کے لیے شرم کا دن ہے کیونکہ فوجی جرنیلوں نے 300 سے زائد بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد مسلح افواج کا دن منایا ہے ۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal