NPG Media

ماہ رمضان المبارک، اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

ابوظبی: محکمہ تعلیم نے یو اے ای میں ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے تاہم غیر نصابی سرگرمیاں معتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے مہینے میں دوسری اور تیسری کلاس کے طلبہ کے لیے تعلیم کا دورانیہ چار گھنٹے تاہم پہلی جماعت کے طلبہ کی کلاسز کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نرسری کے طلبہ وطالبات کے لیے دو گھنٹے اور پورے ملک میں سرکاری اسکولوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے اسی دورانیے پر عمل کرنا ہوگا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تعلیمی دورانیے کی پابندی پر عمل کرنا ضروری ہوگا اور ماہ رمضان کے دوران غیر نصابی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کردی جائیں گی۔

دوسری جانب ابوظہبی میں نجی تعلیمی اداروں میں کلاسز کا دورانیہ پانچ گھنٹے کا ہوگا۔ جس کی وضاحت کرتے ہوئے ابوظہی کے ایجوکیشن اینڈ نالم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران اسکولوں کی ٹائمنگ کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کیا جاچکا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اسکول صبح نو بج کر تیس منٹ سے پہلے شروع نہیں کیا جائے گا اور اسی اوقات کار پر عمل کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ ٹائم ٹیبل تشکیل دینے کی کائل ہوگی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal