NPG Media

حریم شاہ نے شیخ رشید کو اپنا بھائی قرار دے دیا

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شیخ رشید کو اپنا بھائی اور خود کو وزیراعظم کی بہت بڑی سپورٹر کہہ ڈالا۔ٹک ٹاکر نے وزیر داخلہ کو شادی کا مشورہ بھی دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو اپنا بھائی کہتے ہوئے کہا کہ میں نے شیخ رشید کو مشورہ دیا ہے کہ اب انھیں شادی کرلینی چائیے۔حریم شاہ نے خود کو وزیر اعظم عمران خان کی بڑی سپورٹر قرار دیا اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غریبوں کو گھر فراہم کریں گے۔ لیکن ہمارے سامنے ہی ہے کہ کس کو گھر ملا ہے۔ انہوں نے کراچی کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ غریب عوام کے لیے ایک منصوبہ لے کر آئی ہیں جو کہ کراچی کی بے روزگار عوام کے

لیے بہت مفید ہے۔

 

حریم شاہ نے کہا کہ ہم کراچی کی عوام کو گھر دیں گے جس کے لیے ہمارے پاس نادرن بائی پاس پر 100 ایکڑ زمین موجود ہے۔ عوام آسان اقساط پر پلاٹ لے سکتے ہیں جس کے فارم کی کوئی فیس نہیں ہوگی اور ہر مہینے میں قرعہ اندازی ہوگی۔انہوں نے بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے اس کام میں ان کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ آفیشل نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیخ رشید کی چند متنازعہ تصاویر سامنے آئیں تھیں، جو کہ  خوب وائرل ہوئیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر شدید ردعمل سامنے آیا، جبکہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ان تصاویر پر کوئی ردعمل نہ دیا۔

 

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal