NPG Media

وسیم اکرم نے ماسک نہ پہننے والوں کی چھترول کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کی چھترول کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے کرکٹ میں بالنگ کے شہنشاہ وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کا علاج ڈھونڈ لیا ہے چونکہ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ڈھیٹ ہوگئے ہیں سیدھی بات نہیں مانتے۔

وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے لیے پلان بی کا مشورہ دیا ہے جس کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں کی چھترول کی جائے۔

انہوں نے یہ مشورہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مخصوص انداز میں اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا۔

سوئنگ کے سلطان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں کی چھترول کی جائے کیونکہ یہ لوگ ڈھیٹ ہوگئے ہیں نارمل بات تو کبھی مانتے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد آپ سب سے بات ہورہی ہے، میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں آپ سب بھی خیریت سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی تیسری لہرزور پکڑ رہی ہے اس لیے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کررہی ہے اس دوران ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں مزید پابندیاں لگانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal