NPG Media

امریکا نے عالمی رہنماؤں کو ‘کلائمٹ سمٹ‘ میں شرکت کی دعوت دیدی

نیو یارک: امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی رہنماؤں کو ‘کلائمٹ سمٹ‘ میں شرکت کی دعوت دے دی ۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اپنی حکومت کے پہلے سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے روس کے صدر اور چین کے صدر سمیت تقریبا چالیس ملکوں کو دعوت دی ہے۔

یہ سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو ورچوئیل انداز  میں منعقد کی جائے گی اور عوام کے لیے براہ راست نشر کیا جائے گا ۔ امریکہ کو امید ہے کہ اس اجلاس سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق کاوشوں کو سِمت دینے اور ان میں تیزی پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔

اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے کامیاب گائیڈڈ میزائل تجربے کی تصدیق کے بعد جوبائیڈن انتظامیہ خبردار کیا تھا کہ اگر شمالی کوریا جوہری تنصیبات سے متعلق بات چیت میں تعطل کے درمیان اس طرز کے تجربے کر کے حالات خراب کرتا ہے تو اس کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal