NPG Media

برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ میں پہلا کورٹ مارشل

تصویر: بی بی سی

لندن: برطانیہ میں 200 سال بعد کسی فوجی جنرل کا کورٹ مارشل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی فوجی عہدیدار کا کورٹ مارشل کرتے اسے نہ صرف جیل بھیج دیاگیا ہے۔ اس پر جعلسازی سے 48 ہزار پاؤنڈ حاصل کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ میجرجنرل نک ویلش نے بٹوری گئی رقم سے نجی اسکول میں بچوں کو پڑھایاتھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی جنرل کو سزا سناتے ہوئے اس سے فوجی عہدہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ برطانیہ میں 200 سال کی تاریخ میں کسی بھی اعلیٰ ترین فوجی افسر کا پہلا کورٹ مارشل ہے۔

نک ویلش اسسٹنٹ چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر بھی رہے تھے جب کہ ان کا پول ان کے پڑوسیوں نے کھولا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal