NPG Media

میانمار میں خونریز تشدد کا سلسلہ جاری، مزید 16 افراد ہلاک

Photo Credit: Al Jazeera

ینگون: میانمار میں اقتدار پر فوجی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر شدید تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید  16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میانمار میں فوج کی جانب سے خونریز تشدد کا سلسلہ تاحال جاری جس کے باعث ہر روز مظاہرین کی ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ یکم فروری کو میانمار کی عوام جمہوریت پر شب خون مارنے والی میانمار کی فوج کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

فوج کی جانب سے معزول کیے جانے والی حکومتی عہدیداروں کے قائم کردہ فوج مخالف گروپ سی آر پی ایچ کے ترجمان ڈاکٹر ساسا نے اپنے ایک بیان  میں کہا ہے کہ آج کا دن میانمار کی مسلح افواج کے لیے انتہائی شرم کا دن ہے۔

دوسری جانب میانمار کے فوجی عہدیداروں نے مسلح افواج کا دن منایا۔ اس موقع پر ان کی جانب سے مظاہرین کے لیے جاری کیے گئے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین باہر نہ نکلیں ورنہ ان کے سر اور پیٹھ پر گولی لگ سکتی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal