NPG Media

شمالی کوریا کا کامیاب میزائل تجربہ، جوبائیڈن کی دھمکی

واشنگٹن: شمالی کوریا کی جانب سے کامیاب گائیڈڈ میزائل تجربے کی تصدیق کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے ردعمل کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب کامیاب گائیڈڈ میزائل تجربے کی تصدیق کے بعد جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا جوہری تنصیبات سے متعلق بات چیت میں تعطل کے درمیان اس طرز کے تجربے کر کے حالات خراب کرتا ہے تو اس کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شمالی کورین میڈٰیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے چند روز قبل 2 نئی قسم کے ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائلز کا کامیاب تجریہ ہے جنھوں نے درست طریقے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

شمالی کورین میڈیا پر دکھائی جانے والی تصاویر میں ایک میزائل کو بھڑکتے ہوئے شعلوں کے درمیان ایک ٹرانسپورٹ ایریکٹر لانچر سے اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔

صدر جو بائیڈن کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا میزائل تجربہ ہے جسے جوبائیڈن انتظامیہ نے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے شمالی کوریا کے ان تجربات کا مقصد ہونے والے مذاکرات میں فوائد حاصل کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal