NPG Media

شبلی فراز نے این آر او سے متعلق اپوزیشن رہنماؤں کا پول کھول دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت سے این آر او لینے کے لیے ملک میں جلسے جلوس شروع کیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے پی ڈی ایم کو قوم کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ کرپٹ رہنماؤں نے کب اور کیسے حکومت سے این آر او مانگا۔ وفاقی وزیر کے بقول اپوزیشن نے فیٹف بل پر قانون سازی کے لیے جو شرائط رکھیں وہ ان کے اپنے ذاتی مفاد کیلئے تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا بل پر بحث شروع ہوئی تو اپوزیشن نے سب سے پہلے نیب بل کا پوچھا ، ظلم تو یہ تھا کہ کرپٹ رہنما نیب بل پر اجلاس چھوڑ کر چلے گئے ، اپوزیشن ایسے قوانین میں تبدیلی چاہتی تھی جس کے بعد ساری کمائی حلال ہو جاتی تھی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اپوزیشن نے منی لانڈرنگ کو بطور جرم ہٹانے کی ترمیم پیش کی ، اپوزیشن کی پہلی ترمیم مان لیتے تو ان کی کرپشن جائز ہو جاتی، دوسری ترمیم میں نیب ایک ارب روپے سے کم کرپشن پر ایکشن نہیں لے سکتا تھا۔

شبلی فرار نے کہا کہ چوتھی ترمیم بے نامی دار قانون سے اہلیہ اور بچوں کو باہر نکالنا تھا اگر ایسا کرتے تو ترمیم سے شہباز شریف ، آصف زرداری اور فضل الرحمان کے خاندان کے افراد محفوظ ہو جاتے۔ اس کے علاوہ جان بوجھ کر دیوالیہ قرار دینے کو بھی نیب قانون سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal