NPG Media

پاکستانی اداکارہ صبر قمر نے شادی کا فیصلہ کرلیا

Photo Credit: Fashion Central

کراچی: (این پی جی میڈیا) پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبر قمر نے اس سال شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صبا قمر کا جیون ساتھی کون ہے؟؟ آیئے جانتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے ایک صارفین کو شادی کی پیشکش پر قبول ہے کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کا کیپشن تھا کہ ’’جو ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا‘‘۔

صبا قمر کی اس پوسٹ پر  عظیم خان نامی مداح نے انہیں آفر کی کہ اس سال شادی کر لیتے ہیں جس کے جواب میں اداکارہ صبا قمر زمان نے قبول ہے کا جواب دے دیا۔

صبا قمر کی جانب سے اس پیشکش کو قبول کرنے سے سوشل میڈیا صارفین جہاں اسے مزاح کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں صبا قمر کو  نئی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر سے رابطہ کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وہ واقعی اس صارف سے بیاہ رچانے جارہی ہیں۔

صبا قمر نے کہا ہے کہ انہوں نے شادی کی پیشکش حقیقتاً قبول کی ہے اور وہ بہت جلد ہی اسی سوشل میڈیا صارف سے شادی کرنے جا رہی ہیں جسے انہوں نے قبول ہے بولا تھا۔

 

 

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal