NPG Media

میانمار افواج سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد

ینگون: امریکا اور برطانیہ نے میانمار افواج سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا  اور برطانیہ نے معاشی طور پر طاقتور میانمار کے فوجی سربراہوں کو کمزور کرنے کے لیے میانمار اکنامک ہولڈنگز لمیٹڈ کے خلاف پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈٰیا رپورٹس کے مطابق یہ وہ کمپنی ہے جس  کے ذریعے میانمار افواج بے پناہ دولت حاصل کرتے ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندیوں کا مقصد میانمار کے فوجی سربراہوں کے مالی طاقت کو کم کرنا ہے تاکہ میانمار عوام کے خلاف ان کے مالی وسائل کم ہو سکیں گے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ میانمار افواج سے متعلقہ میانمار اکنامک کارپوریشن لمیٹڈ پر پابندیاں لگا رہا ہے۔

خیال کہ یکم فروری کو میانمار کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے کے خلاف ملک گیر مظاہروں کو روکنے کے لیے میانمار افواج  نے مظاہرین پر شدید تشدد کا آغاز کر رکھا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal