NPG Media

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی قافلے پر حملہ، 3اہلکار ہلاک متعدد زخمی

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی فوجیوں کا ایک دستہ اپنی ڈیوٹی کررہا تھا کہ اس دوران نا معلوم مسلح افراد نے ان پر فائر کھول دیا جس کے باعث بھارتی فوج کے کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین اہلکاروں نے دم توڑ دیا جبکہ زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اہلکار ہر روز کی طرح معمول کے گشت پر تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ میڈٰیا نے بتایا کہ ان کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے تھا۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal