NPG Media

یکم مئی تک افغانستان سے فوجی انخلا مشکل ہے، صدر جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ معاہدے میں طے کی گئی یکم مئی کی ڈٰیڈ لائن کے مطابق افغانستان سے فوجی انخلا مشکل ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر جوبائیڈن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے معاہدے میں طے کی گئی ڈیڈلائن پر پورا اترنا مشکل ہے تاہم امریکی فوج افغانستان میں ہمیشہ موجود نہیں رہے گی۔

صدر جوبائیڈن نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مختلف پیچیدگیوں اور مسائل کی وجہ سے رواں سال یکم مئی کی ڈٰیڈ لائن کے مطابق فوجی اںخلا نا ممکن ہو گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے چلے جائیں گے لیکن اہم سوال یہ ہے کہ ہم کب جائیں گے۔

صدر جوبائیڈن سے سوال کیا گیا کہ کیا آئندہ سال بھی وہ امریکی فوجیوں کو  افغانستان میں رہیں گے جس کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ میں نہیں سوچتا کہ ایسا کچھ ہوگا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal