NPG Media

متنازع زرعی قوانین: احتجاجی کسانوں نے پورا بھارت بند کردیا

Photo Credit: The Wall Street Journal

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) مودی سرکار کو اپنے اقتدار کی اب تک کی سب سے بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے احتجاجی کسانوں نے اپنے اعلان کے مطابق آج یعنی 26 مارچ کو پورا بھارت بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے احتجاجی کسانوں کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 26 مارچ کو پورا بھارت بند کرینگے اور کسانوں نے اپنا وعدہ وفا کردیا ہے، کسانوں نے متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں روک کر احتجاج شروع کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق بھارت کے سارے بازار، شاپنگ مالز اور دکانوں کو تالے لگ گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے کاشتکاروں کا کہنا ہے ان کا یہ احتجاج مکمل پر امن ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا وقت صبح چھے سے شام چھ بجے تک ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ٹریڈ یونین، تاجرتنظیمیں ، وکلا برادری، طلبا اور اپوزیشن بھی کسانوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب اوڑیسہ میں کسان رہنماوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مودی سرکار کالے قوانین پر بات چیت نہیں کرتی پورے ملک میں اجلاس اور دلی کے ارد گرد دھرنے جاری رہیں گے۔

ادھر دلی کے ٹکری، غازی پورہ، اور سنگھو بارڈز پر لاکھوں کاشتکار موجود ہیں اور دھرنوں میں کسان کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کا بہانہ کر کے دھرنے ختم کرانا چاہتی ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal