NPG Media

فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

پشاور(این پی جی میڈیا) فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا جبکہ پاکستانی حکام نے فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیاکمپنیوں کے دفاتر پاکستان لانے کی کوششیں جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا۔رابطے میں فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی ، جس پر فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا فیس بک سے بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور قانون سازی سے متعلق معاملات حل کرنے پراتفاق ہوا۔ضیااللہ بنگش نے کہا کہ اسدقیصرسے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ ، پی ٹی اے اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal