NPG Media

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ کی کوویڈ رپورٹ منفی آ گئی

لاہور:(این پی جی میڈیا) دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان  کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے، ان 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ بروز جمعے کو بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔قومی کرکٹ ٹیم  کے  دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم ، شاداب خان ،ارشد اقبال  ،آصف علی ، دانش عزیز، فہیم اشرف ، حیدر علی ،حارث رؤف ، حسن علی ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان، ، محمد وسیم جونیئر ،سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں ۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی، حارث رؤف ، حسن علی، ، امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، ، سرفراز احمد، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی  اور عثمان قادر شامل ہیں ۔

اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، کرنل (ر) خالد محمود (سیکیورٹی منیجر) ، ملنگ علی (مساجر) ، رضا کیچلیو (ڈیجیٹل اور میڈیا منیجر) ، ڈاکٹر ریاض احمد (ٹیم ڈاکٹر) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو کوچ) ، عثمان ہاشمی (اینالسٹ) ، وقار یونس (بولنگ کوچ) ، یاسر ملک (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) اور یونس خان (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal