NPG Media

تائیوان نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائلز کی کثیر پیداوار شروع کردی

Photo Credit: Singapore

(این پی جی میڈیا) تائیوان نے چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اپنی عسکری طاقت کو برھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تائیوان کے ایک سینئر عہدیدار نے چین پر دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی ہے اور وہ تین دیگر ماڈلز تیار کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں تائیوان کے وزیر دفاع چیو کوؤ چینگ نے کہا ہے کہ طویل فاصلے تک حملے کی صلاحیت کو فروغ دینا تائیوان کی ترجیح ہے۔

 

خیال رہے کہ چین جو جمہوری تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ کہتا ہے نے جزیرے کے قریب فوجی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

جبکہ تائیوان کی مسلح افواج اپنی صلاحیتوں کو جدید بنانے میں لگی ہے۔

تائیوان کے وزیر دفاع چیؤ نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی پیداوار درست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نیشنل چنگ شان انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ذریعہ اس طرح کے ہتھیاروں پر ہونے والی تحقیق کبھی نہیں رکے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal