NPG Media

میکسیکو سرحد پر مہاجرین سے نمٹنے کا ٹاسک کملا ہیرس کے سپرد

Photo Credit: Yahoo News

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا) میکسیکو سرحد پر مہاجروں کی آمد کو کنٹرول کرنے کے لیے کملا ہیرس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق

امریکی صدر جو بائیڈن نے میکسیکو سرحد سے نئے آنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد کی نقل مکانی پر قابو پانے کے لئے نائب صدر کمالہ حارث کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کملا ہیرس کو یہ خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ میں کملا ہیرس کو  ایک سخت زمہ داری دے رہا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ یہ زمہ داری اٹھانے کی اہل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد میکسیکو سرحد پر مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن میں بچوں کی بڑی تعداد ہے۔

علاوہ ازیں، جو بائیڈن سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر نوجوان تارکین وطن کی آمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

فروری 2021میں امریکی کسٹم حکام نے 100،000 سے زیادہ مہاجرین کو جنوبی سرحد کے مقام پر تحویل میں لیا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal