NPG Media

اقوام متحدہ نے خاشقجی قتل کیس کےتفتیش کاروں کے خلاف سعودی دھمکیوں کی تصدیق کردی

Photo Credit: Al Jazeera

جنیوا: (این پی جی میڈیا) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے تصدیق کی ہے جمال خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی تفتیش کار کو سعودی عرب کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک سینئر سعودی عہدیدار نے صحافی جمال خاشوگی کے قتل کی تحقیقات کی قیادت کرنے والے کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک سعودی عہدیدار نے جمال خاشقجی قتل کی تحقیقات کرنے والے کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس صحافی کے قتل کی تحقیقات انکی مرضی کی نہ ہوئی تو تفتیش کاروں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا۔

خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی ولی عہد سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک ٹیم نے ہلاک کردیا تھا۔

بعدازاں، اس کے جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا تھا اور جمال خاشقجی کی باقیات کبھی نہیں ملی۔

جوبائیڈن کے اقتدار سنھبالتے ہی امریکی انتظامیہ نے سعودی ولی عہد کو اس قتل کا ذمہ دار ٹہرایا۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal