NPG Media

امریکہ نے میانمار کی فوجی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

Photo Credit: Investing.com

واشنگٹن: (این پی جی میڈیا)میانمار میں جاری فوجی کریک ڈاؤن کے باعث امریکہ نے میانمار کی فوجی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

غیر ملکی خر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے میانمار میں مہلک فوجی کارروائیوں کے بعد برما کی فوجی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت اور مہلک کریک ڈاؤن کے باعث میانمار کی فوج کے زیر کنٹرول دو اجتماعات پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ٹریژری کی جانب سے میانمار اکنامک کارپوریشن (ایم ای سی) اور میانمار اکنامک ہولڈنگس لمیٹڈ (ایم ای ایچ ایل) کو بلیک لسٹ کرنے اور امریکہ میں ان کے پاس موجود کسی بھی اثاثے کو منجمد کرنے کا اقدام آج سے شروع ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار کی فوج کا اپنی ہی عوام پر وحشیانہ تشدد جاری ہے جبکہ دوسری جانب عالمی رہنماؤں نے برمی فوج پر قتل و غارت کو روکنے کے لیے دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

یکم فروری سے شروع ہونے والی بغاوت میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار فوج کی جانب سے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے بعد برمی عوام کی بڑی تعداد میانمار کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal