NPG Media

امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالیں گے، انٹونی بلنکن

برسلز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحادی امریکا اور چین میں سے جس کا چاہیں انتخاب کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے یورپ کے دورے کے دوران  کہا ہے کہ چین مغرب کے لیے ایک چیلنج ہے لیکن پھر بھی ہم امریکا اور چین میں سے کسی ایک کو چننے کے لیے کسی یورپ ملک پر دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

اس کے علاوہ اس موقع پر انھوں نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے اںخلا سمیت چین، ایران اور روس  سے متعلقہ مسائل اور دیگر عالمی امور پر بھی بات کی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے مسئلے پر ہم کوئی منفی رویہ اختیار نہیں کریں۔ ہم اپنے اتحادیو پر کسی ایک ملک کا انتخاب کرنے پر زور نہیں دیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کہ ہمارے ساتھ اتحاد کرنے والے ممالک چین کے ساتھ بھی کام کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ چین کو مغرب کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھتی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal