NPG Media

امریکی وزیرخارجہ کی ترک ہم منصب سے پہلی ملاقات،روسی ایس-400 معاہدہ ختم کرنے پر زور

Photo Credit: Al Monitor

انقرہ: (این پی جی میڈیا) ترکی اور امریکہ کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے اور دوریاں کم ہوتی نظر آرہی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ترکی کے ہم منصب کی ملاقات ہوئی ہے جس کے بارے میں ترکی کا کہنا پے کہ یہ ملاقات کافی فائدے مند رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو نے کہا ہے کہ اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ترکی اور امریکہ کے تمام پہلوؤں پر تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد سے امریکہ اور ترکی کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بلنکن اور کیوسوگلو نے برسلز میں ملاقات کی اور انقرہ کی جانب سے روسی ایس -400 دفاعی نظام کی خریداری ، شام اور لیبیا میں تنازعات کے علاوہ مشرقی بحیرہ روم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلنکن نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ روسی ایس -400 فضائی دفاعی نظام کو برقرار نہ رکھیں۔

جبکہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلنکن نے کاووسوگلو کو ترکی کے ایس -400 اور سکھوئی ایس 57 اور ایس 35 جنگی طیاروں کی دوسری کھیپ حاصل کرنے کے ممکنہ نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے دفاعی نظام کی ترکی کو ترسیل گزشتہ برس کر دی گئی ہے اور اس وقت اس کی تنصیب اور آزمائشی عمل جاری ہے،، امریکا نے ترکی کو اس روسی نظام کو حاصل کرنے سے گریز کا مشورہ دیا تھا،، لیکن ترکی نے امریکہ کے حکمناموں کو ردی کا ڈھیر سمجھ کر ہوا میں اڑا دیا

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal