NPG Media

نیوم: سعودی ولی عہد کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض: سعودی ولی عہد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رنماوں کے مابین تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز سعودی شہر نیوم میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے خطے اور عالمی سطح پر امن واستحکام سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے خطے میں جاری حالیہ پیشرفت پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے سعودی ولی عہد کو چینی صدر شی جین پنگ کا نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھی پہنچایا گیا۔ ملاقات کے دوران پرسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت و رکن کابینہ ڈاکٹرمساعد العیبان بھی موجود تھے

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal