NPG Media

 جاوید آفریدی کی قطر کے سفیر سے ملاقات ،پشاور زلمی شرٹ کی پیش کی

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان میں قطر کے سفیر سے ملاقات  کی جس میں جاوید آفریدی نے قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان کو پشاور زلمی شرٹ کی پیش کی۔ملاقات میں قطر میں کرکٹ لیگ کے حوالے سے جاوید آفریدی نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ جاوید آفریدی پاکستان سپر لیگ کی بڑی ٹیم پشاور زلمی کے آنر ہیں اور ان کی ٹیم کے پاس پی ایس ایل کا ایک ٹائٹل بھی ہے۔ پشاور زلمی نے یہ ٹائٹل 2018 میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں حاصل کیا تھا جب زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کیخلاف گزشتہ ماہ ایم جی کیپٹل نامی کمپنی کی گاڑیوں کی درآمد میں خرد برد کا الزام بھی لگا جس کے جواب انہوں نے ایک ٹوئٹ میں دیا تھا لیکن تاحال ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور اس خبر کی حکومتی سطح پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal