NPG Media

جوبائیڈن نے مستقبل میں کولوراڈو جیسا حملہ روکنے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

نیویارک: کولوراڈو قتل عام کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اسلحہ کی خرید و فروخت پر قانون سازی کرنے کا اعلان کر دیا ۔

اپنے بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ کولوراڈو حملے سے ملکی ساخت کو بہت نقصان پہنچا ہے جس کے بعد وہ اس طرح کی دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں اس طرح کے خونی حملوں کو روکنے کیلئے جرام پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ساتھ میں جو لوگ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اُن کی اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی ہو گی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی شہر کولوراڈو میں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ اس فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے واقعے کو یوٹیوب پر براہ راست دکھایا بھی دکھایا گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ کاؤنٹی کے لئے یہ المیہ اور ایک ڈراؤنا خواب ہے اور اس کے جواب میں ہمیں مقامی ، ریاستی اور وفاقی حکام کا تعاون حاصل ہے ۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں 10 افراد کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر جو بائیڈن اس افسوسناک خبر کو سن کر شدید صدمے میں ہیں ۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal