NPG Media

ناسا نے مریخ پر بھیجنے والا پہلا ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

نیویارک: ناسا نے مریخ پر بھیجنے والا پہلا ہیلی کاپٹر تیار کر لیا ۔ ہیلی کاپٹر اپنی پہلی اڑان 8 اپریل کے بعد کبھی بھی بھر سکتا ہے ۔

ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس مشن میں پہلی بار طیارے کو کسی دوسرے سیارے پر اڑتے ہوئے دیکھا جائے گا ۔ مریخ پر جانے والے تیار کردہ ہیلی کاپٹر کا وزن چار پاؤنڈ ہے ۔ اس کی چھت پر بلیڈ اور سولر پینل بھی لگایا گیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر 31 دن تک مریخ پر رہے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ناسا نے لوگوں کو چاند پر رہنے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ابتدائی طور پر ایک عورت اور بعد میں مرد کو بھیجا جائے گا ، تحقیق کے مطابق چاند پر ایک مہینے کی رہائش کی لاگت 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے زائد ہو سکتی ہے جبکہ چاند پر جدید سہولیات سے آراستہ گھر تعمیر کرنے کیلئے 4 کروڑ ڈالر تک کی خطیر رقم درکار ہوگی ۔

دوسری جانب جاپان کے ایک ارب پتی نے چاند کے گرد اپنی پرواز پر اپنے ساتھ مزید آٹھ افراد لے جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ دلچسپ اطلاعات جاپانی فیشن ڈیزائنر یوساکو مائی زاوا کی جانب سے موصول ہوئی ہیں جو کہ سن 2023 میں اسپیس ایکس فلائیٹ پر چاند کے گرد چکر لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی ارب پتی کی 8 افراد کو سپیس ایکس کی پرواز پر چاند کا مفت سفر کروانے کی پیش کش نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا کر رکھ دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں یوساکو میزاوا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر طرح کے لوگ اس میں حصہ لیں ۔

اس پیغام میں انھوں نے ایپلیکیشن فارم کی تفصیلات بھی واضح کی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اس سفر کا سارا خرچہ وہ خود اٹھائیں گے ، یعنی جو بھی ان کے ساتھ چاند پر جائے گا ، یہ سفر اور تجربہ ان کے لیے بالکل مفت ہو گا ۔

جاپانی فیشن ڈیزائنر یوساکو مائی زاوا نے مزید کہا کہ ’ڈئیر مون‘ نامی یہ مشن 2023 میں پرواز بھرنے والا ہے ۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal