NPG Media

دنیا کے بیس ممالک میں شدید قحط کا خطرہ

نیویورک: اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بیس ممالک میں شدید قحط کا خطرہ پایا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ عالمی برادری نے اگر مناسب انتظامات نہ کیے تو دنیا کے بیس ممالک میں بھوک کے شدید بحران کے باعث خطرناک قحط جنم لے سکتا ہے۔

عالمی ادارے ‘ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں اس وقت تین کروڑ چالیس لاکھ ایسے افراد پائے جاتے ہیں جنھیں غذائی قلت کا سامنا ہے۔ یعنی یہ لوگ بھوک کی وجہ سے جلد مر بھی سکتے ہیں۔

‘ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی نے کہا ہے کہ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو مرتا اور تباہی پھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا  کی وجہ سے موت لوگوں کے دروازے پر کھڑٰی نظر آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائیجیریا ایسے ممالک ہیں جہاں بھوک تباہی مچا رہی ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان، شام، لبنان، اور ہیٹی جیسے ممالک بھی اسی فہرست میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal