NPG Media

فرانس نے 7 سال بعد لیبیا میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

Photo Credit: Al Jazeera

پیرس: (این پی جی میڈیا) فرانس نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق اب تقریبا سات سال کے بعد لیبیا میں سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے عبوری صدارت کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے بعد  کہا ہے کہ فرانس شمالی افریقی ملک کی نئی اتحاد حکومت کے لئے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لئے اگلے پیر کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔

پیرس میں لیبیا کی صدارت کونسل کے سربراہ  محمد الممنفی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے کہا ہے کہ ہم اس خودمختاری اور استحکام کے ایجنڈے کے دفاع کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ پیر کو طرابلس میں ہمارا سفارت خانہ دوبارہ کھل جائے گا اور ہمارا سفیر آپ کے علاقے میں واپس آجائے گا۔

میکرون نے کہا کہ میں لیبیا کے نئے حکام کے لئے فرانس کی مکل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ لیبیا میں امن کے بغیر علاقائی استحکام ناممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ جولائی 2014 میں طرابلس میں جھڑپوں کے نتیجے میں پیرس نے تقریبا 50سے زائد فرانسیسی اور برطانوی شہریوں کو وہاں سے نکالنے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal