NPG Media

اسرائیلی فوج کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

Photo Credit: Al Jazeera

تل ابیب: (این پی جی میڈیا) اسرائیلی فوج ایکبار پھر مظلوم فلسطینوں پر چڑھ دوڑی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس کے لڑاکا طیاروں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں نے حماس کے راکٹ تیار کرنے والے ایک مقام اور ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا  ہے جو کہ غزہ سے اسرائیل میں فائر کیے گئے راکٹ کے جواب میں ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی راکٹ فائر کے جواب میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر رات کے وقت حملہ کیا ہے۔

غزہ میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز صبح ڈھائی بجے کے بعد پٹی کے جنوبی علاقوں میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں غزہ پر دھماکے کی اطلاع  بھی دی گئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پرایک ویڈٰو وائرل ہوئی ہے جس میں نیتن  یاہو کو راکٹ حملے کی خنر سنتے ہی ہوٹل سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ نیتن یاھو ایک ہوٹل میں تھے کہ انھیں غزہ پٹی سے فائر ہونے والے راکٹ کی خبر دی گئی جس کے بعد وہ ہوٹل میں جاری تقریب کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal