NPG Media

شمالی کوریا نے ایک ساتھ دو میزائل تجربے کیے: امریکہ

Photo Credit: Al Jazeera

پیانگ یانگ: (این پی جی میڈیا) جوبائیڈن کا اقتدار سنبھالتے ہی شمالی کوریا بھی ایکشن میں آگیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایکساتھ دو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کئی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب چند امریکی عہدیداران نےمیزائلوں کو مشترکہ فوجی ٹیسٹنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ جوہری معاملات میں گفت و شنید سے نہیں روکیں گے۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے  کہ یہ شمالی کوریا کے قلیل فاصلے والے  غیر بیلسٹک میزائل سسٹم تھے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں، دو دیگر امریکی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے دو فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے تھے لیکن شمالی کوریا نے اس بات کی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربات اس وقت کیے گئے ہیں جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطے میں اپنے اتحاد اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کر چکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal