NPG Media

کوروناوائرس:برازیل میں روزانہ تین ہزار سے زائد اموات ریکارڈ

Photo Credit: BangkokPost

برازیلیا: (این پی جی میڈیا) برازیل میں پہلی مرتبہ روزانہ 3،000 کے قریب ہلاکتیں ہونے لگی ہیں جس کے بعد پورے ملک کی میں قیامت خیز منظر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک اندازے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ برازیل میں روزانہ کے تین ہزار اموات رپورٹ ہورہی ہیں جس کے باعث ملک بھر کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بھی جگہ ختم ہورہی ہے۔

Brazil sets new COVID deaths record as health minister sworn in | Coronavirus pandemic News | Al Jazeera

برازیلین وزارت صحت نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3،251 اموات ریکارڈ کیں ہیں  جس سے برازیل کی مجموعی طور پر اموات 299،000 ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  برازیل میں دریافت ہونے والی کرونا وائرس کی نئی قسم پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ خطرناک قرار دی گئی ہے۔

عالمی محققین کا کہنا ہے کہ پی 1 نامی کورونا وائرس کی یہ نئی قسم 2.2 گنا زیادہ خطرناک اور کووڈ سے پہلے بیمار ہونے والے افراد کی مدافعت کو 61 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

Brazil marks more than 3,000 daily Covid-19 deaths, a grim new record

واضح رہے کہ تحقیق کے دوران نومبر 2020 سے جنوری 2021 کے دوران اس شہر میں کورونا وائرس سے بیمار ہونے والے افراد کے نمونوں سے وائرس کے جینیاتی سیکونس بنائے گئے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal